شام:بشار حکومت کے سینئر عہدیداروں کیخلاف مقدمے کی پہلی سماعت

شام:بشار حکومت کے سینئر عہدیداروں  کیخلاف مقدمے کی پہلی سماعت

دمشق(اے ایف پی)شام میں ایک عدالت نے اتوار کو سابق مفرور صدر بشار الاسد اور ان کی حکومت کے سینئر عہدیداروں کے خلاف مقدمے کی پہلی سماعت کی،الاسد اور ان کے بھائی شام سے فرار ہو چکے ہیں ،

ان پر غیر حاضری میں مقدمہ چلایاجائے گا، بشار الاسدکے ایک رشتہ دار سابق سکیورٹی اہلکار عاطف نجیب ہتھکڑیوں میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔ایک عدالتی ذرائع نے کہا کہ یہ کارروائی بشار الاسد، ان کے بھائی اور اہم شخصیات کے خلاف مقدمات کی تیاری کے آغاز کی علامت ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں