سعودی عرب میں شمسی توانائی سے چلنے والا کولنگ سسٹم تیار

سعودی عرب میں شمسی توانائی  سے چلنے والا کولنگ سسٹم تیار

ریاض (آئی این پی )سعودی عرب کے محققین نے ایک نیا کولنگ سسٹم تیار کیا ہے جو بجلی کے بغیر نمک اور شمسی توانائی سے کام کرتا ہے ۔

 کے اے یو ایس ٹی کی ٹیم نے اس نظام کا نام نیکوڈ رکھا ہے ، جو امونیم نائٹریٹ کے اینڈوتھرمک عمل کے ذریعے صرف 20 منٹ میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے 3اعشاریہ6 ڈگری تک درجہ حرارت کم کر سکتا ہے ۔ یہ سستا، محفوظ اور بار بار استعمال کے قابل ہے ، کیونکہ نمک حرارت جذب کرنے کے بعد شمسی توانائی سے پانی کو بخارات میں بدل کر دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ مستقبل میں بجلی کی کمی والے علاقوں کے لیے مفید ہوگا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں