اسرائیل نے صومالی لینڈ میں اپنا پہلا سفیر مقرر کر دیا

اسرائیل نے صومالی لینڈ  میں اپنا پہلا سفیر مقرر کر دیا

یروشلم(اے ایف پی)صومالیہ سے علیحدگی اختیار کرکے علیحدہ ریاست کا اعلان کرنیوالے صومالی لینڈ میں اسرائیل نے اپنا پہلا سفیر مقرر کر دیا ،

چند ماہ قبل اسرائیل نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ،اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق مائیکل لوٹم اس سے قبلکینیا، آذربائیجان اور قازقستان میں بھی اسرائیلی سفیر رہ چکے ہیں۔یاد رہے اسرائیل نے دسمبر 2025 میں صومالی لینڈ کی آزادی کو تسلیم کیا تھا۔فروری میں صومالی لینڈ نے محمد حاجی کو اسرائیل کیلئے اپنا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں