بھارت :شدید گرمی کی لہر، دوپہر کو مزدوروں کے کام کرنے پر پابندی
نئی دہلی (اے پی پی)بھارت شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہے ۔ آگرہ، متھرا، فیروز آباد اور مین پوری میں دوپہر 12 سے شام 4 بجے کے درمیان مزدوروں کے کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔
دنیا کے 100 گرم ترین شہروں میں سے 92 بھارت میں ہیں۔ دہلی، ممبئی، چنئی اور بنگلور جیسے شہروں میں درجہ حرارت کی سطح 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گئی۔ نئی دہلی کا درجہ حرارت45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجس میں آنے والے دنوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔