’’جان فدا‘‘مہم ،3کروڑ سے زائد ایرانیوں نے رجسٹریشن کرالی
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی و اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد ایران میں شروع کی گئی ’’جان فدا‘‘مہم میں عوامی رجسٹریشن کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ مہم 28 فروری سے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد اس وقت شروع کی گئی جب ممکنہ زمینی حملے کے خدشات بڑھ رہے تھے ۔ ایران عراق جنگ کے8 سالہ دورانیے میں تقریباً 20 لاکھ رضاکار محاذِ جنگ میں شامل ہوئے تھے جو اس وقت کی آبادی کا تقریباً 5 سے 6 فیصد حصہ تھے ۔اس کے برعکس موجودہ مہم کے دوران صرف چند دنوں میں 3 کروڑ سے زائد افراد کی رجسٹریشن ایران کی موجودہ تقریباً 9 کروڑ آبادی کا 30 فیصد سے بھی زیادہ بنتی ہے ۔