2025 میں عالمی فوجی اخراجات 29کھرب ڈالرتک پہنچ گئے
اسٹاک ہوم (اے ایف پی)محققین نے کہا کہ 2025 میں عالمی فوجی اخراجات تقریباً29کھرب ڈالرتک پہنچ گئے ۔۔۔
امریکا، چین اور روس نے مجموعی طور پر1اعشاریہ48کھرب ڈالر خرچ کیے ۔ سپری کی رپورٹ کے مطابق، اخراجات 2024 کے مقابلے میں2اعشاریہ9فیصد بڑھ گئے ۔ یوکرین اور روس کے تنازع کے اثرات کی وجہ سے یورپ میں اخراجات سب سے زیادہ بڑھے ، جرمنی نے 24 جبکہ سپین نے 50 فیصد اضافہ کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی غیر محفوظ ماحول اور جنگ بندی کی ناکامی نے اخراجات بڑھائے ۔