بحرین :ایران کی حمایت کرنیوالے 69 افراد کی شہریت منسوخ
مناما(اے ایف پی)بحرین کی وزارت داخلہ نے پیر کو کہا کہ ایران کی حمایت کرنے والے 69 افراد کی شہریت منسوخ کر دی ہے۔۔۔
،وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ شہریت ختم کیے جانے والوں میں اہلِخانہ بھی شامل ہیں اور ان پر ایرانی اقدامات کی حمایت کرنے اور غیر ملکی اداروں کے ساتھ ساز باز کرنے کا الزام ہے ۔بحرین انسٹی ٹیوٹ فار رائٹس اینڈ ڈیموکریسی نے اس فیصلہ کو 2019 کے بعد پہلی بڑی شہریت منسوخی قرار دیا۔ حقوقِ انسانی گروپ نے کہا کہ یہ واضح نہیں کہ متاثرہ افراد گرفتار ہوئے یا نہیں، وہ ملک میں ہیں یا باہر، اور آیا ان کے پاس دوسری قومیتیں بھی ہیں یا نہیں۔بحرین کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خلیجی ممالک ایرانی مداخلت کے بارے میں اعلیٰ سطح کی ہوشیاری اختیار کیے ہوئے ہیں، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات ایران سے تعلق رکھنے والے نیٹ ورکس پر کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔ہیومن رائٹس واچ نے گزشتہ ماہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے آغاز کے بعد کئی افراد کی گرفتاریوں پر تشویش ظاہر کی۔ان میں سے کچھ افراد پر غداری کے الزامات لگائے گئے جبکہ دیگر کو احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا۔