ایران جنگ:خلیجی ممالک سے 10لاکھ بھارتیوں کی واپسی

ایران جنگ:خلیجی ممالک سے  10لاکھ بھارتیوں کی واپسی

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)ایران میں جاری جنگ کے اثرات کے باعث 10لاکھ بھارتی مزدور خلیجی ممالک میں اپنی ملازمتیں چھوڑ کر وطن واپس آ گئے ہیں۔۔۔

دبئی کے ہوٹلوں، ریٹیل اور لاجسٹکس کے شعبے متاثر ہوئے ہیں۔ مزدوروں کی واپسی بھارت کی معیشت پر اثر ڈال سکتی ہے کیونکہ وہ ہر سال 50 ارب ڈالر سے زیادہ زرِ مبادلہ بھیجتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال طویل ہو سکتی ہے اور خلیجی معیشت کے ساتھ بھارت کی روزگار کی صورتحال بھی متاثر ہو سکتی ہے ۔میرا کوریان، دبئی میں اتنے عرصے سے کام کر رہی تھیں کہ انہیں اپنے وہاں گزارے گئے سالوں کی گنتی بھی یاد نہیں رہی، لیکن اس مہینے کے آغاز میں ان کے ہوٹل نے انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا۔ اس کی وجہ ایران جنگ شروع ہونے کے بعد ہوٹل کی بکنگ میں آنے والی شدید کمی تھی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں