شکیرا کنسرٹ کی تیاری کے دوران سٹیج گرگیا، ٹیکنیشن ہلاک

شکیرا کنسرٹ کی تیاری کے دوران سٹیج گرگیا، ٹیکنیشن ہلاک

ریو ڈی جنیرو(اے ایف پی)ریو ڈی جنیرو میں شکیرا کے مفت کنسرٹ کیلئے تیار کیے جا رہے سٹیج پر حادثے میں ایک ٹیکنیشن ہلاک ہو گیا۔۔۔

۔متاثرہ شخص کے پیر  ایک لفٹنگ سسٹم میں دب گئے ۔ کارکنوں نے فوری طور پر اسے آزاد کر کے ہسپتال منتقل کیا، مگر وہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچنے کے بعد چل  بسا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اچانک لوگوں نے دوڑنا شروع کیا، جب ہم نے دیکھا تو سٹیج زمین پر گر چکا تھا۔ لوگ کہہ رہے تھے کہ ایک شخص نیچے دب گیا ہے ۔ اس واقعے نے شکیرا کے 2 مئی کے کنسرٹ کی تیاریاں بھی متاثر کر دی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں