بھارت میں ہندو شناخت چھپا کرمسلمان خواتین سے شادی

بھارت میں ہندو شناخت چھپا  کرمسلمان خواتین سے شادی

ممبئی/بریلی(اے پی پی)بھارتی شہروں ممبئی اور بریلی میں دو مسلمان خواتین نے الزام لگایا کہ ان کے شوہروں نے۔۔۔

 اپنی ہندو شناخت چھپا کر شادی کی۔ ممبئی میں ایکخاتون نے بتایا کہ شوہر منیش نے شادی سے پہلے دوسرے نام کا استعمال کیا اور حمل کے دوران اور جڑواں بیٹیوں کی پیدائش کے بعد تشدد کیا۔ دوسری خاتون فاطمہ کے مطابق شوہر آشیش گنگوار نے شادی سے پہلے انسٹاگرام پرعبدالرحمن کے طور پر اپنا تعارف کرایا اور بعد میں چار ماہ کے بیٹے کے ساتھ فرار ہو گیا۔ پولیس نے دونوں کیسز کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں