سویڈن نے مشتبہ روسی جہاز کا چینی کپتان گرفتار کر لیا

سویڈن نے مشتبہ روسی جہاز  کا چینی کپتان گرفتار کر لیا

سٹاک ہوم(اے ایف پی)سویڈن نے مشتبہ روسی جہاز کا کپتان گرفتار کر لیا ،میڈیا رپورٹس کے سویڈن نے ایک 182 میٹر طویل جہاز "جن ہوی" کے چینی کپتان کو گرفتار کیا، جس پر شبہ تھا کہ یہ روس کی "شیڈو فلیٹ" کا حصہ ہے ۔۔۔

جہاز مبینہ طور پر جعلی شامی پرچم تلے چل رہا تھا ،گرفتار کپتان پر جعلی  دستاویز استعمال کرنے اور جہاز کی ناقص بحری حالت کے قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ تحقیقات اور بین الاقوامی رابطے جاری ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں