سپین:ہنٹا وائرس کی مشتبہ خاتون مریضہ ہسپتال منتقل

سپین:ہنٹا وائرس کی مشتبہ  خاتون مریضہ ہسپتال منتقل

میڈرڈ (اے ایف پی)سپین میں ایک خاتون میں ہنٹا وائرس ہونےکے شبہ پرہسپتال میں اس کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔۔

 کیونکہ وہ اسی پرواز میں سفر کر رہی تھی جس میں ایک ڈچ خاتون بھی موجود تھی جو بعد میں اس وائرس کے باعث ہلاک ہو گئی۔ سپین کی سیکرٹری آف سٹیٹ برائے صحت خاویئر پادیلا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مشرقی شہر الی کانتے میں اپنے گھر میں موجود اس خاتون میں بنیادی طور پر کھانسی سے متعلق علامات ظاہر ہوئی ہیں،مشتبہ مریضہ کو ٹیسٹ کیلئے ایک ہسپتال میں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں