رکشہ میں بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے سامان چھین لیا
نوید کے والد جی ٹی ایس چوک سے گھر جا رہے تھے ، مقدمہ درج کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشہ سوار ملز موں نے بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نقدی، موبائل اور دیگر سامان چھین لیا۔تھانہ صدر کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نوید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد جی ٹی ایس چوک سے رکشے میں سوار ہو کر گھر کی طرف جا رہے تھے کہ 209 موڑ کے قریب ملز موں نے اس کے والد کو قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔ اس دوران ان سے بھاری مالیت کی رقم، موبائل فون، چاول، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان والے بیگ لوٹ لئے اور موقع سے فرار ہوگئے۔