مناواں :گھریلو نا چاقی پر بیوی قتل، سالی کو زخمی کر دیا
عبدالمجید نے اپنی اہلیہ ثمینہ اور سالی نگینہ کو گولیاں ماریں، خود فرار
لاہور(کرائم رپورٹر )مناواں کے علاقہ میں گھریلو نا چاقی پر مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 40 سالہ بیوی کو قتل، 50 سالہ سالی کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مناواں کے رہائشی عبد المجید نے گھریلو تنازع پر طیش میں آکرآتشیں اسلحہ سے اپنی اہلیہ 40 سالہ ثمینہ اور 50 سالہ سالی نگینہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دونوں شدید زخمی ہو گئیں جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا، اطلاع پر مناواں پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ثمینہ دم توڑ گئی، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے مقتولہ کے بیٹے زین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔