4ماہ: 1227ملزم گرفتار 20کروڑ کامال مسروقہ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر )شہر میں چار ماہ کے دوران پولیس نے 556 گینگز کے 1227 ارکان کو گرفتار کر کے بعد از تفتیش جیل بھجوا دیا۔
گرفتار ملزمان سے 20 کروڑ 62لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔سول لائنز ڈویژن میں 47 گینگز کو قانون کی گرفت میں لیکر ملزمان سے مختلف وارداتوں کے 2525 مقدمات ٹریس کیے جا چکے ہیں ۔