فیروزوالہ:جوتے بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 5 مزدور جھلس گئے
آگ نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا،3مزدور دوسری منزل پر پھنس گئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)فیروزوالہ میں جوتے بنانے والی فیکٹری میں دھما کا، خوفناک آگ بھڑک اُٹھی ، 5 مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق فیروزوالہ کے علاقے ملک پارک میں گزشتہ روز جوتے بنانے والی فیکٹری میں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آگ سے جھلس کر 5مزدور زخمی ہو گئے جبکہ 3 مزدور عمارت کی دوسری منزل پر پھنس گئے ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ اطلاعات کے مطابق ریسکیو 1122 کی 7 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف رہیں تاہم فیکٹری میں موجود ربڑ، کیمیکلز، چمڑا اور پلاسٹک شاپرز کی بڑی مقدار کے باعث آگ بجھانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا،واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔