فرنچ اوپن انعامی رقم تنازع جینک سنر بھی بول پڑے
روم (سپورٹس ڈیسک)اٹلی کے ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون کھلاڑی جینک سنر نے فرنچ اوپن میں کھلاڑیوں کو ملنے والی انعامی رقم کے معاملے پر جاری احتجاجی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹس کی آمدنی میں زیادہ حصہ ملنا چاہیے ۔
سنر نے کہا کہ معاملہ صرف پیسے کا نہیں بلکہ احترام کا بھی ہے کیونکہ کھلاڑی جتنا دیتے ہیں اس کے مقابلے میں انہیں بہت کم واپس ملتا ہے ۔ مسئلہ صرف بڑے کھلاڑیوں کا نہیں بلکہ تمام ٹینس کھلاڑیوں کا ہے ۔