مودی کی جیت کے پیچھے چھپی بدعنوانی و دھاندلی بے نقاب
مغربی بنگال میں 1 کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کیے :بھارتی جریدہ
نئی دہلی(نیوز ایجنسیاں)بھارتی جریدے دی وائر نے وزیرِاعظم مودی کی انتخابی کامیابی کے پیچھے چھپی بدعنوانی، دھاندلی اور مسلم مخالف پالیسیوں کو بے نقاب کر دیا۔رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں 1 کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کیے گئے ، جس کے باعث لاکھوں شہری حقِ رائے دہی سے محروم ہو گئے ۔ جریدے کے مطابق تضادات کی بنیاد پر 27 لاکھ شہریوں کو فہرست سے نکالا گیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی غنڈوں کے ذریعے مغربی بنگال میں بھی غزہ جیسا وحشیانہ نظام مسلط کرنے کو تیار ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کے بعض رہنما مسلسل مسلم مخالف بیانات دے رہے ہیں۔مغربی بنگال کے وزیرِ اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو ویسا ہی سبق سکھانا چاہیے جیسا اسرائیل نے غزہ میں سکھایا، میں مسلمانوں کے لیے کام نہیں کروں گا جب تک وہ مذہب تبدیل نہ کر لیں۔