بھارت :شدید گرمی سے متاثر افراد کیلئے انشورنس سکیم متعارف
احمد آباد(اے ایف پی) بھارت میں شدید گرمی سے متاثر ہونے والے محنت کش افراد کیلئے خصوصی انشورنس سکیم متعارف کرا دی گئی۔۔ ۔
سکیم کے تحت درجہ حرارت 43ڈگری سے بڑھنے پر متاثرہ افراد کو خودکار مالی امداد فراہم کی جاتی ہے ۔ احمد آباد کی کپڑے فروخت کرنے والی 42 سالہ لتا سولنکی نے بتایا کہ شدید گرمی میں کام چھوڑنے سے آمدن متاثر ہوتی تھی۔ نئی سکیم نے کچھ مالی سہارا دیا ۔ 2023میں گرمی کی لہر کے دوران بیمار ہونے پر 2ہزار روپے کا نقصان اٹھایا، لیکن اب 750 روپے کی امداد حاصل ہوئی۔