بوسنیا :جنگی جرائم میں ملوث سرب شہری کو 15 سال قید
سرائیوو (اے ایف پی)بوسنیا کی عدالت نے 1990 کی دہائی کی جنگ کے دوران مسلمانوں کے قتل کے مقدمے میں ایک بوسنیائی سرب شہری کو 15 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔۔۔
55 سالہ دُشکو زورک کو جرمنی سے حوالگی کے بعد جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا مجرم قرار دیا گیا۔ عدالت کے مطابق مجرم نے 1992 میں زیکوچی گاؤں میں پانچ مسلمان افراد کو گولی مار کر قتل کیا تھا۔ یہ مقدمہ بوسنیا جنگ کے دوران ہونے والے بڑے پیمانے پر مظالم کی یاد دہانی قرار دیا جا رہا ہے ۔