ارجنٹینا میں ہنٹا وائرس کی تلاش، جنگلی چوہے پکڑنے کیلئے جال بچھا دئیے گئے

ارجنٹینا میں ہنٹا وائرس کی تلاش، جنگلی  چوہے پکڑنے کیلئے جال بچھا دئیے گئے

بیونس آئرس(اے ایف پی)اُشوایا میں ارجنٹینا کے سائنسدانوں نے ہنٹا وائرس کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے جنگلی چوہوں کو پکڑنے کی مہم شروع کر دی ۔

ماہرین کے مطابق اس تحقیق کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ آیا مقامی جنگلی حیات میں خطرناک وائرس موجود ہے یا نہیں۔ یہ وائرس عام طور پر متاثرہ چوہوں کے پیشاب اور فضلے سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے اور اس کی کوئی موثر دوا موجود نہیں۔ مہم کے دوران محققین نے درجنوں جال مختلف علاقوں میں نصب  کیے ہیں، جن میں قومی پارک بھی شامل ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک علاقے میں اس وائرس کا کوئی مقامی کیس رپورٹ نہیں ہوا، تاہم احتیاطی اقدامات جاری ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں