نیٹو نے استونیامیں یوکرینی ڈرون مار گرایا،یوکرین کی معذرت
ارسا (اے ایف پی)استونیا کی فضائی حدود میں نیٹو کے لڑاکا طیارے نے یوکرینی ڈرون کو مار گرایا،یہ بیلٹک ریاست میں نیٹو کی جانب سے کسی غیر ملکی ڈرون کو مار گرانے کا پہلا واقعہ ہے ۔
وزیر دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین نے معذرت کر لی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حادثے میں کوئیجانی نقصان نہیں ہوا، تاہم بالٹک خطے میں سکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔دوسری جانب شمالی یوکرین میں روسی میزائل اور ڈرون حملوں میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔