چین :شدید بارشیں، سیلاب 8افراد ہلاک،کئی لاپتا

 چین :شدید بارشیں، سیلاب  8افراد ہلاک،کئی لاپتا

بیجنگ(اے ایف پی)چین کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتا ہوگئے ۔

سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ ہنان میں مسلسل بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، جہاں 4 افراد جان کی بازی ہار  گئے ۔ گوئیژو صوبے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے نتیجے میں مزید4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ، ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں