ہانگ کانگ میں تعمیراتی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی
ہانگ کانگ (اے ایف پی)ہانگ کانگ نے گزشتہ سال رہائشی کمپلیکس میں خوفناک آتشزدگی کے بعد تمام تعمیراتی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کیلئے قانون میں ترمیم متعارف کر دی۔
وانگ فُک کورٹ کمپلیکس میں نومبر2025 میں لگنے والی آگ سے 168 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ تعمیراتی مزدوروں کی جانب سے بانسوں پر سگریٹ نوشی ممکنہ سبب تھی۔ نئی ترامیم کے تحت تعمیراتی مقامات کو نو سموکنگ زون قرار دیا جائے گا اور خلاف ورزی پر 3 ہزار ہانگ کانگ ڈالر جرمانہ عائد ہوگا، غفلت برتنے والے ٹھیکیداروں کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔