متنازعہ اصلاحات ،پرتگال میں سرکاری خبر ایجنسی کی ہڑتال
لزبن (اے ایف پی)پرتگال کی سرکاری خبر ایجنسی لوسا سے وابستہ صحافیوں نے ادارتی آزادی کے تحفظ کے لیے ہڑتال کر دی ۔۔۔
صحافیوں نے حکومت کی جانب سے مجوزہ اصلاحات کو آزادی صحافت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے ۔ ہڑتال کے باعث بدھ کی صبح تک ایجنسی کے ذریعے کوئی خبر جاری نہیں کی گئی۔ متنازعہ اصلاحات کے تحت ایڈیٹرز کو پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ بنانے اور بورڈ میں حکومتی نمائندگی بڑھانے کی تجویز شامل ہے ، جس پر صحافتی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔