چین نے روسی فوجیوں کو یوکرین جنگ کیلئے تربیت دی:یورپی خفیہ ادارے

 چین نے روسی فوجیوں کو یوکرین جنگ  کیلئے تربیت دی:یورپی خفیہ ادارے

برلن (اے ایف پی) یورپی انٹیلی جنس اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی فوج نے روسی فوجیوں کو یوکرین جنگ کے لیے خفیہ تربیت فراہم کی ہے ۔۔۔

 جرمن اخبار ڈائی ویلٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال چین کے چھ فوجی اڈوں پر سینکڑوں روسی اہلکاروں کو ڈرونز اور الیکٹرانک جنگی نظام کے استعمال کی تربیت دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ فوجی بعد میں یوکرین میں روسی افواج کے ساتھ لڑائی میں شامل ہوئے ۔واضح رہے چین نے ہمیشہ یوکرین جنگ میں غیر جانبداری کا دعویٰ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں