فائبر آپٹک کیلئے ایرانی اجازت نامو ں کی دھمکی سے عالمی ڈیجیٹل رابطوں سے متعلق خدشات بڑھ گئے

فائبر آپٹک کیلئے ایرانی اجازت  نامو ں کی دھمکی سے عالمی ڈیجیٹل  رابطوں سے متعلق خدشات بڑھ گئے

تہران (آئی این پی )پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی فائبر آپٹک کیبلز پر اجازت کی شرط عائد کرنے کی دھمکی سے عالمی ڈیجیٹل رابطوں سے متعلق خدشات بڑھ گئے ۔

غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والی اہم کیبلز میں(AAE-1 ایشیا، افریقہ، یورپ) شامل ہے ، جو ہانگ کانگ سے اٹلی اور فرانس تک انٹرنیٹ فراہم کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ فالکن اور گلف برج کیبلز خلیجی ممالک کو بھارت اور مشرقی افریقہ سے جوڑتی ہیں۔ڈیٹا ماہرین کے مطابق ان کیبلز کے ذریعے ہر قسم کا ڈیٹا منتقل ہوتا ہے ، جس میں ویڈیوز، ای میلز، سوشل میڈیا، مالیاتی لین دین اور حکومتی مواصلات شامل ہیں۔اگرچہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایشیا اور یورپ کے درمیان مرکزی ڈیٹا ٹریفک متبادل راستوں سے بھی گزرتا ہے ، اس لیے مکمل عالمی خلل کا امکان محدود ہے ، تاہم خلیجی ممالک کے لیے خطرہ برقرار ہے کیونکہ تمام ڈیٹا کو زمینی نیٹ ورکس پر منتقل کرنا ممکن نہیں ہو سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں