ایبولا وبا :بھارت اور افریقی یونین کا سربراہی اجلاس ملتوی

ایبولا وبا :بھارت اور افریقی  یونین کا سربراہی اجلاس ملتوی

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت اور افریقی یونین نے کانگو میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اگلے ہفتے نئی دہلی میں ہونے والا سربراہی اجلاس ملتوی کر دیا ہے ۔

 بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق موجودہ صحتِ عامہ کی صورتحال کے پیش نظر اجلاس کو موخر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ اجلاس 28 سے 31 مئی تک منعقد ہونا تھا۔نئی دہلی نے مسافروں کیلئے ایئرپورٹ پر ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں