ٹرمپ سے کہہ دیا اسرائیل ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے آزاد ہے :نیتن یاہو
بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کےساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں واضح کیا ہے کہ
اسرائیل لبنان سمیت ہر محاذ پر اپنی عسکری کارروائیوں میں مکمل آزادی برقرار رکھے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی جب امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے پر پیش رفت جاری ہے ۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور تہران آبنائے ہرمز کی بحالی اور کشیدگی میں کمی پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی سیاسی حلقوں میں ممکنہ معاہدے پر اختلافات پائے جاتے ہیں ۔