غزہ جنگ پر عرب دنیا برہم، اسرائیل سے تعلقات کا امکان کم

 غزہ جنگ پر عرب دنیا برہم، اسرائیل سے تعلقات کا امکان کم

سعودیہ ، قطر،پاکستان و دیگر ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں:ماہرین ٹرمپ کی کوششوں کے باوجود عرب دنیا میں اسرائیل کیساتھ تعلقات کی مخالفت

دبئی(دنیامانیٹرنگ)غزہ جنگ کے باعث عرب ممالک میں اسرائیل کے خلاف غم و غصہ ہے ، جس کے بعد ابراہیم معاہدوں میں توسیع کے امکانات کمزور پڑ گئے ۔  ماہرین کے مطابق سعودی عرب، قطر،پاکستان اور دیگر مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں۔ اسرائیلی کارروائیوں میں ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے بعد خطے میں شدید ردعمل پایا جا رہا ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں کے باوجود عرب دنیا میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت بڑھتی جا رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں