فیلڈ مارشل کا ثالثی کردار پاکستان کی علاقائی اہمیت کو نئی تقویت ملی:ترک میڈیا
اسلام آباد(اے پی پی)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ثالثی کردار کی عالمی سطح پر پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے اور ان کے ثالثی اور سفارتی کردار نے پاکستان کی علاقائی اہمیت کو نئی تقویت دی ہے۔
یہ بات ترک میڈیا ادارے ٹی آر ٹی کی رپورٹ میں کہی گئی۔ رپورٹ کے مطابق امریکا ایران کشیدگی کے دوران پاکستان دونوں فریقین کے درمیان قابل اعتماد ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے ۔خطے کی دیگر طاقتوں کے برعکس پاکستان نے خاموش، منظم اور موثر سفارت کاری کا راستہ اپنایا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ثالثی اور سفارتی کردار نے پاکستان کی علاقائی اہمیت کو نئی تقویت دی۔وہ حقیقت پسند اور نتائج پر مبنی سفارتی انداز رکھنے والی شخصیت کے طور پر سامنے آئے ۔ان کی سفارت کاری تشہیر کی بجائے خاموش روابط اور بیک چینل ڈپلومیسی پر مبنی ہے۔