شعبہ خدمات کی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)خدمات کے شعبے کی تجارت میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران شعبہ خدمات کی برآمدات سے ملک کو8.270ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات کے شعبے کی برآمدات کاحجم 7.028ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔