کالج روڈ کے قریب باپ کا بیٹی پر تشدد، ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

کالج روڈ کے قریب باپ کا بیٹی پر  تشدد، ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

لاہور (این این آئی، آئی این پی) لاہور میں کالج روڈ کے قریب ہاسٹل کے باہر باپ کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص کو لڑکی پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ویڈیو سامنے آنے پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔پولیس کے مطابق نجی یونیورسٹی کی طالبہ پر تشدد کرنے والے ملزم عمران کو گرفتار کرکے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم متاثرہ لڑکی کا والد بتایا جاتا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں