چاندی 153، سونا 2 ہزار 400 روپے تولہ سستا
تولہ سونا 4 لاکھ75 ہزار 362،دس گرام 4 لاکھ 7 ہزار 546 کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کی کمی سے 4530 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا دوہزار 400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ75 ہزار 362روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی2ہزار 57روپے کی کمی سے 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 4ہزار600روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 77 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 153 روپے کی کمی سے8ہزار117 روپے ہوگئی۔