کوئی بڑاقومی اعزاز نہ ملنا سمجھ سے بالاتر :عثمان پیرزادہ
کراچی (این این آئی) سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے کہا ہے کہ طویل ،کامیاب کیریئر کے باوجود مجھے اب تک کسی بڑے قومی اعزاز کیلئے منتخب نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
اب میں دعا کرتا ہوں کہ مجھے کوئی نیشنل ایوارڈ نہ دیا جائے ۔عثمان پیرزادہ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، فنونِ لطیفہ اور حکومتی رویوں پر کھل کر گفتگو کی۔اداکار نے کہا کہ میرے خاندان نے پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایک مضبوط ورثہ قائم کیا ہے ، اہلیہ ثمینہ پیرزادہ کو حال ہی میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ والد اور بھائی بھی ماضی میں حکومتی اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔عثمان پیرزادہ نے کہا کہ اتنے طویل اور کامیاب کیریئر کے باوجود مجھے اب تک کسی بڑے قومی اعزاز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا اور میں نہیں جانتا کہ میری خدمات کو کیوں نظر انداز کیا گیا۔