امریکا ایران مذاکرات،ٹرمپ نے کابینہ کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا

امریکا ایران مذاکرات،ٹرمپ نے  کابینہ کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کابینہ کا ایک غیر معمولی اجلاس طلب کیا ہے ، جس میں ایران سے مذاکرات، امریکی حکمت عملی سمیت اہم قومی اور عالمی امور پر غور کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں تمام کابینہ ارکان شریک ہونگے ۔امریکی میڈیا کے مطابق کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا، جسے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے ۔حال ہی میں مستعفی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں