تاجین، کیتوپت،دنیا میں عیدالاضحیٰ پر بننے والے خاص پکوان

تاجین، کیتوپت،دنیا میں عیدالاضحیٰ پر بننے والے خاص پکوان

استنبول(نیٹ نیوز)دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمان اپنی اپنی ثقافت کے مطابق عیدالاضحیٰ کو مناتے ہیں۔ ترکیہ میں کاورمہ بنانے کی روایت بہت مشہور ہے ۔۔۔

 قربانی کے تازہ گوشت کو اس کی اپنی چربی میں آہستہ آہستہ بھونا جاتا ہے تاکہ وہ کئی دن تک محفوظ رہ سکے ۔مراکش میں عید الاضحیٰ کا سب سے خوبصورت پہلو تاجین ہے ۔ یہ مٹی کا مخروطی ڈھکن والا برتن صدیوں سے مراکشی کھانوں کی جان سمجھا جاتا ہے ۔قربانی کے گوشت کو خشک خوبانی، آلو بخارے ، بادام اور ہلکے مصالحوں کے ساتھ دھیمی آنچ پر پکایا جاتا ہے ، جس سے میٹھا اور نمکین ذائقہ ایک ساتھ ابھرتا ہے ۔ انڈونیشیا میں کیتوپت عید کی خاص پہچان ہے ۔چاولوں کو ناریل کے پتوں سے بنی خوبصورت جالی دار ٹوکریوں میں بند کر کے پکایا جاتا ہے ، جس کے بعد انہیں گوشت کے سالن یا ناریل والے شوربے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں