امریکا ایران مذاکرات کا دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے :چین
صحیح راستہ بات چیت ، طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں:وزارت خارجہ
بیجنگ(اے پی پی)چین نے کہا ہے کہ اس کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ مسائل کے حل کا صحیح راستہ بات چیت اور مذاکرات ہیں، طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نِینگ نے کہا کہ جب بات چیت کے دروازے کھلے ہیں تو انہیں دوبارہ بند نہیں ہونا چاہیے ، صورتحال کو پرامن رکھنے کے رجحان کو مستحکم کرنا چاہیے ، سیاسی حل کی سمت پر قائم رہنا چاہیے ،بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے تمام فریقین کی تشویش کا حل نکالنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد بحری راستہ دوبارہ کھولنا چاہیے اور بین الاقوامی برادری کی آواز پر مثبت جواب دینا چاہیے ، عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنا چاہیے ۔