پہلے نیوکلیئر دھماکے کے سبب بننے والا پتھردریافت
نیو میکسیکو (نیٹ نیوز)دنیا کے پہلے نیوکلیئر دھماکے کے بعد بننے والا کرسٹل سائنس دانوں کو مل گیا۔۔۔
ماہرین کے مطابق یہ کرسٹل قدرتی طور پر دنیا میں کبھی وجود میں نہیں آ سکتا تھا۔یہ ناممکن کرسٹل تقریباً ایک صدی پہلے امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ایک خوفناک دھماکے کے دوران وجود میں آیا جو واشنگٹن کے تاریخی ٹرینیٹی ٹیسٹ کا حصہ تھا۔ لوکا بِنڈی کی قیادت میں کام کرنے والی یونیورسٹی آف فلورنس کے ماہرین کی ٹیم نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کے دوران پیدا ہونے والے انتہائی شدید اور لمحاتی حالات ایسے ٹھوس مادّے تخلیق کر سکتے ہیں جنہیں روایتی سائنسی طریقوں سے بنانا ممکن نہیں۔ٹیم نے بتایا کہ انہوں نے 1945 کے ٹرینیٹی ایٹمی تجربے کے دوران بننے والے ایک بالکل نئے کیلشیم-کاپر-سلیکیٹ ٹائپ-ون کلیتھریٹ کی دریافت کی ہے ۔