حنا آفریدی ،فراز فاروقی کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
کراچی(این این آئی)ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔ڈرامہ سندری کی آخری قسط کا پریمیئر کراچی کے سینماء میں منعقد ہوا۔
تقریب میں حنا آفریدی ساڑھی پہن کر شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز شخصیات سے ملاقات کی، جن میں ان کے ڈرامے کے ساتھی اداکار فراز فاروقی بھی شامل تھے ۔تقریب کے دوران حنا آفریدی نے فراز فاروقی سے ملاقات پر انہیں گلے لگایا اور کہا کہ وہ 5وقت نماز پڑھتے ہیں اور ان کی دعاؤں نے میرے کیریئر میں مدد کی۔