مینا کشی کا 30 سال بعد دوبارہ شوبز میں آنے کا اعلان

 مینا کشی کا 30 سال بعد دوبارہ شوبز میں آنے کا اعلان

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ 1980 اور نوے کی دہائی کی مقبول فلم سٹار میناکشی شیشادری نے تین دہائیوں بعد بھارت واپسی اختیار کرلی ہے اور شوبز انڈسٹری میں دوبارہ سرگرم ہونے کا عندیہ دیا ہے۔

میناکشی شیشادری حال ہی میں بھارت منتقل ہوئی ہیں اور وہ ایک مرتبہ پھر فلمی دنیا میں نئے مواقع کی تلاش میں ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنی واپسی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 30 سال بعد وہ دوبارہ ممبئی، بھارت میں موجود ہیں اور امید اور جذبے کے ساتھ انڈسٹری میں واپسی کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جو مرکزی ہوں یا معاون، حتی کہ مختصر کردار ہی کیوں نہ ہو، لیکن ان میں اثر ضرور ہو۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں