6گھنٹے غار میں پھنسے رہنے کے باوجود زندہ بچ جانیوالا شخص
نیویارک (نیٹ نیوز)بروکلین سے تعلق رکھنے والا شخص ریاست نیویارک کے علاقے Canaan میں واقع مارلن غار میں گیا ۔مقامی فارسٹ رینجرز اہلکاروں نے بتایا کہ یہ شخص دوستوں کے ساتھ اس غار کے اس حصے کو دیکھ رہا تھا۔۔
جسے بیئر ٹریپ کہا جاتا ہے ۔یہ ایک بہت زیادہ تنگ راستہ ہے اور اس کے نیچے ایک چشمہ بہتا ہے ، چٹان میں بہت زیادہ پھسلن ہے اور وہ شخص غلط مقام پر پھسل کر اندر چلا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پھسلنے کے دوران وہ کچھ آگے گیا اور تنگ جگہ پر بہت بری طرح پھنس گیا اور خود کو نکالنے کی کوشش میں مکمل طور پر بے بس ہوگیا اور 6 گھنٹوں تک آزاد نہیں ہوسکا۔اس کے دوستوں نے غار سے باہر نکل کر امداد کے لیے فون کیا اور امدادی ٹیم رات 9 بجے پہنچی۔ اہلکاروں نے 2 گھنٹوں تک محنت کرکے اس کے جسم کو 6 سے 10 انچ تک سرکایا اور پھر ڈرلنگ اور ہتھوڑے کی مدد سے اسے آزاد کرالیا۔