آئی فون نے ٹریفک حادثے کے بعد خاتون کی زندگی بچالی
نیو یارک(نیٹ نیوز)ایپل کمپنی کے آئی فون کا وہ حیرت انگیز فیچر جو آپ کی زندگی کا بچا سکتا ہے ۔ جی بالکل ایسا ہی ہوا ہے ۔۔۔
ایک خاتون کے ساتھ، جو کئی فٹ بلندی سے اپنی کار کے ساتھ نیچے گری جسے اس کے آئی فون کی مدد سے ریسکیو کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈینبی شائر سے تعلق رکھنے والی نتالیہ سڈورسکا نامی خاتون پہاڑی علاقے میں گاڑی چلا رہی تھیں اور گاڑی کنٹرول سے باہر ہونے کے بعد 330 فٹ گہرائی میں جاگری، جیسے ہی خاتون کو ہوش آیا اس نے دیکھا گاڑی میں آگ لگ رہی ہے اور پھر وہ ہمت کرکے گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔ آئی فون نے حالات کو جانچتے ہوئے اپنا Crash Detection feature خودکار طور پر آن کیا اور ہنگامی نمبروں پر لوکیشن کے ساتھ اطلاع دی جس کے بعد20 منٹ میں ایمرجنسی سروس خاتون کو ریسکیو کرنے پہنچ گئی۔