بینک اسلامی نے کریڈٹ و فنانسنگ کیلئے فوکس پلیٹ فارم متعارف کرا دیا
کراچی(بزنس ڈیسک)بینک اسلامی نے اپنا مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کردہ فنانس اورجنیشن اینڈ کریڈٹ اَنڈر رائٹنگ سسٹم فوکس (FOCUS) متعارف کرا دیا۔
یہ جدید پلیٹ فارم صارفین کے لیے فنانسنگ کے عمل کو ڈیجیٹل، تیز رفتار اور زیادہ مؤثر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔مصنوعی ذہانت پر مبنی آٹومیشن سے لیس فوکس بینک کے کریڈٹ اَنڈر رائٹنگ کے پورے عمل کو درخواست کے آغاز سے لے کر فنانسنگ کے اجرا تک جدید خطوط پر استوار کرتا ہے ۔ بینک اسلامی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسررضوان عطا نے کہا کہ بینک اسلامی میں ہماری ہر جدت اور ہر اقدام کا محور ہمارے صارفین ہیں۔