سبزہ زار میں گندے نالے سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر)سبزہ زار کے علاقے ڈی بلاک میں گندے نالے سے نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔
ریسکیو 1122 کے مطابق شہریوں کی طرف سے اطلاع ملنے پر غوطہ خور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گندے نالے سے لاش نکال لی، آخری اطلاعات تک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ۔پولیس کے مطابق لاش نامعلوم مرد کی ہے اور اس کی عمر تقریبا 30 سال ہے ، لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔