ہراسانی کے الزامات، ارسلان نے مامیا کو نوٹس بھیج دیا
کراچی (این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے اداکار ارسلان بٹ نے ساتھی اداکارہ مامیا شاہ جعفر کو ہراسانی کے الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھیج دیا۔
ارسلان بٹ نے انسٹاگرام پر آفیشل اکاؤنٹ پر بھی مامیا شاہ جعفر کو بھیجے گئے قانونی نوٹس کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جھوٹے پر اللہ کی لعنت ہو۔اداکار نے لکھا کہ جھوٹے اور ہتک آمیز ریمارکس کے خلاف یہ قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے ۔انہوں نے لکھا کہ مقررہ مدت کے اندر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں۔