محسن نقوی کا منیٰ میں حاجی کیمپوں کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

محسن نقوی کا منیٰ میں حاجی کیمپوں کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

وزیر داخلہ نے بزرگ شہریوں سے ملاقات کر کے انکی خیریت دریافت کی

 اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منیٰ میں پاکستانی عازمین کے کیمپوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے انتظامات اور عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔وزارت داخلہ کے مطابق اپنے دورہ کے دوران وفاقی وزیر نے مختلف کیمپوں کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے پاکستانی حجاج بالخصوص بزرگ شہریوں سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ محسن نقوی نے ایک 100 سالہ حاجی کے ساتھ خصوصی گفتگو کی ۔ انہوں نے بزرگ حاجی کی ہمت اور عزم کو بھی سراہا۔ وزیر داخلہ نے حاجیوں سے کیمپوں میں فراہم کی جانے والی رہائش اور کھانے کی سہولیات کے بارے میں بھی پوچھا، انہوں نے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی قیادت میں وزارت مذہبی امور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے حج آپریشنز کے انتظام میں پوری ٹیم کی محنت کا اعتراف کیا ۔وزیر داخلہ نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اہم تعاون بالخصوص مکہ روٹ انیشی ایٹو کے تحت پاکستانی عازمین کو پاکستان میں امیگریشن سہولیات فراہم کیں ، اس حوالہ سے انہوں نے تعاون پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی وزارت حج کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں