ایران میں 3 ماہ بعد انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال

ایران میں 3 ماہ بعد انٹرنیٹ  سروس جزوی طور پر بحال

تہران(اے ایف پی)ایران میں تقریباً تین ماہ کی بندش کے بعد انٹرنیٹ سروس کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ۔

یہ بندش  ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران نافذ کی گئی تھی ۔ انٹرنیٹ مانیٹر نیٹ بلاکس کے مطابق ملک میں جزوی طور پر بین الاقوامی رابطے بحال ہوئے ہیں تاہم مکمل بحالی کی تصدیق نہیں ہو سکی۔موبائل انٹرنیٹ اب بھی متاثر ہے ، بعض علاقوں میں سروس انتہائی محدود ہے ۔دوسری جانب ایران کی عدلیہ نے انٹرنیٹ بحالی کا حکم دینے والے صدارتی ادارے کو معطل کر دیا ۔یہ فیصلہ شکایات دائر ہونے کے بعد کیا گیا۔ یہ ادارہ صدر مسعود پزشکیان نے 12 مئی کو قائم کیا تھا اور اس نے حال ہی میں انٹرنیٹ بحالی کا فیصلہ کیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں