داعش سے وابستہ 19افراد کو آسٹریلیا منتقل کیا جائیگا ،مقدمات کا امکان

 داعش سے وابستہ 19افراد کو آسٹریلیا  منتقل کیا جائیگا ،مقدمات کا امکان

سڈنی (دنیا مانیٹرنگ)آسٹریلیا نے شام سے داعش سے وابستہ 19 خواتین اور بچوں کو واپس ملک منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں 7 خواتین اور 12 بچے شامل ہیں ۔

آسٹریلوی حکومت کے مطابق واپسی پر ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے اور اگر کسی نے جرم کیا تو اسے عدالت کا سامنا کرنا ہوگا۔ وزیر داخلہ ٹونی برک نے کہا کہ حکومت کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے وابستگی کو برداشت نہیں کرے گی۔ اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے ایک اور گروپ کو آسٹریلیا واپس لایا گیا تھا جس میں بعض افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں