سعودی عرب کی کویت پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

سعودی عرب کی کویت پر  ایرانی حملوں کی شدید مذمت

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے کویت پر بار بار ہونے والے ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مملکت کی جانب سے حملوں کو قطعی مسترد کیا۔۔

 جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتھ کویت کی خود مختاری کی بھی واضح خلاف ورزی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ یہ خلاف ورزیاں ان بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہیں جس کا مقصد خطے میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنا ہے ۔مملکت نے کویت کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں